
ہمارا تعارف
ہمارے بارے میں
مرض فرد کا ہو یا قوم کا، اس کو حکمت کے ساتھ ختم کیا جا سکتا ہے
ہماری کہانی
علاج بالحکمہ: ایک سوچ جو تحریک بن گئی
ہمارے معاشرے کے بہت سے مسائل دراصل علامات ہیں۔ ہم برسوں سے ان علامات کا علاج کرتے رہے، مگر ان کے اصل اسباب کو دور نہیں کیا۔ نتیجہ یہ ہے کہ مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھتے گئے۔
آئیے صرف علامات کا علاج نہ کریں، سبب کو تلاش کریں اور اس کا علاج کریں۔
علاج بالحکمہ کا سفر اسی سوچ سے شروع ہوا۔ ہم نے اپنی زندگی اور اپنے اردگرد لوگوں کو بیماری، بے سکونی، خاندانی اور معاشرتی مسائل سے گزرتے دیکھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ جو کچھ ہم نے سیکھا اور بھگتا ہے، وہ دوسروں کے لیے فائدہ اور آسانی کا ذریعہ بنے۔
۲۰۱۰ء سے علاج بالحکمہ قدرتی طریقۂ علاج، خصوصاً علاج بالغذا، کے ذریعے صحت اور بہتر زندگی کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسی سفر سے دکھی ٹو سکھی اور جیون ساتھی جیسے منصوبے وجود میں آئے، کیونکہ ہمارا یقین ہے:
خاتون سکھی تو قوم سکھی
ہم سمجھتے ہیں کہ فرد کی صحت، گھر کا سکون اور معاشرے کی خوشحالی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
ہمارا بڑا وژن
امتِ واحدہ
ایک امت، ایک انسانیت
ہم ایک ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں انسان انسان سے جڑے، اختلاف کے بجائے تعاون کو فروغ ملے اور اجتماعی مسائل کا حل اجتماعی طور پر تلاش کیا جائے۔
علاج بالحکمہ، علاج بالغذا، جیون ساتھی اور دکھی ٹو سکھی اسی بڑے سفر کی کڑیاں ہیں۔
ہماری ٹیم
تجربہ اور خلوص کا امتزاج
ماہر معالجین، مشیران اور رضاکاروں کی ایک بڑھتی ہوئی ٹیم آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہے۔

بانی و خادم
حکیم سعید الرحمٰن
جامعہ طبیہ اسلامیہ، فیصل آباد

صدر المعالجین
حکیم حاجی محمد اقبال اوکاڑہ

سربراہ دکھی ٹو سکھی
طاہرہ جبین
بی اے، بی ایڈ — فیصل آباد
آئیے ہمارے ساتھ چلیں
یہ کام کسی ایک فرد کا نہیں، ہم سب کا اجتماعی کام ہے۔ آئیے ایک دوسرے سے الجھنے کے بجائے ایک دوسرے سے جڑیں اور مل کر اس سفر کو آگے بڑھائیں۔
شب اندھیری ہے، مسافر کارواں بن کر چلیں۔
